Home / Informative / Why should not we eat raw eggs?

Why should not we eat raw eggs?

Untitled-2-Recovered

بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کچّے انڈے میں زیادہ غذائیت پائی جاتی ہے،اور اس کا استعمال ہمارے لئے فائدے مند ہوتا ہے۔لیکن آج ہم آپ کو ایسے حیران کن حقائق بتائیں گے جنہیں جاننے کے بعد آپ کچّا انڈہ استعمال کرنا چھوڑ دیں گے۔

عموماً لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کچّے انڈے کے استعمال سے اس لئے منع کیا جاتا ہے کہ اس میں اکثر ‘سالمونیلا’ نامی ایک بیکٹیریا پایا جاتا ہے جو ٹائیفائیڈ کا سبب بنتا ہے۔جبکہ کچّا انڈہ استعمال نہ کرنے کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ آپ انڈے سے ملنے والی پروٹین کی مقدار کو کم کر رہے ہوتے ہیں۔

ایک انڈے میں تقریباً  6 گرام  پروٹین موجود ہوتا ہے۔جب انڈہ کچّا ہوتا ہے تو یہ پروٹین   ایک گیند کی شکل میں بند ہوتا  ہیں۔پروٹین کو اس حالت میں جذب کرنا  ہمارے جسم کے لئے مشکل ہوتا ہے۔لیکن جب آپ انڈے کو پکا لیتے ہیں تو  یہ پروٹین اپنی مخصوص حالت سے باہر آکر ایک نئی شکل اختیار کرلیتا ہے۔اس عمل میں  انڈے  کی سفیدی جوشفاف ہوتی ہے وہ سفید ہوجاتی ہے۔اس حالت میں پروٹین کو جذب ہمارے جسم کےلئے آسان ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق، کچّا انڈہ استعمال کرنے والے لوگ صرف 50 فیصد تک پروٹین کو ہی جسم میں جذب کر پاتے ہیں۔جبکہ وہ لوگ جو انڈے کو پکا کر استعمال کرتے ہیں،91 فیصد تک پروٹین کو جسم میں جذب کرپاتے ہیں۔

انڈوں میں9  ضروری امینو ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو ہمیں صحت مند رکھتے ہیں۔لیکن یہ غذائی اجزاء  انڈے میں پائےجانے والےپروٹین میں بند ہوتے ہیں۔

 تو اپنے جسم پر ایک احسان کریں اور کچا انڈہ کھانے کے بجائے اسے اپنےپسندیدہ  طریقے سے پکا کر استعمال کریں۔