Home / Informative / Why does our eye fall? Got the answer

Why does our eye fall? Got the answer

3l4GAp

ہم اکثر اوقات بیشتر افراد کو آنکھ پھڑکنے کی شکایت کرتے ہوئے دیکھتے اور سنتے رہتے ہیں۔ آنکھ کے پھڑکنے سے متعلق اگرچہ مختلف لوگوں کی رائے مختلف ہوتی ہے۔ تاہم ماہرین صحت کے مطابق آنکھ پھڑکنا کوئی خطرے والی بات نہیں ہے۔

براؤن یونیورسٹی کے الپرٹ میڈیکل سکول میں شعبہ عینیات کے اسسٹنٹ پروفیسر فلپ ریزوٹو ایم ڈی کا کہنا ہے کہ جب آنکھ پھڑکتی ہے تو عام طور پرکسی قسم کی درد یا شدید تکلیف کا سبب نہیں بنتی، تاہم خصوصاً کام کے وقت پریشانی کا باعث بنتی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ  آنکھ کے پھڑکنے سے آنکھ کو کسی قسم کے نقصان کا کوئی ڈر نہیں ہوتا۔

پروفیسر فلپ کا مزید کہنا ہے کہ آنکھ عام طور پر کشیدگی،تھکاوٹ ،پپوٹے یا کارنیا کی جلن ،کیفین اور شراب کی ذیادہ مقدار استعما ل کرنے کی وجہ سے پھڑکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آنکھ پھڑکنے کا عمل تقریباً ایک ہفتے تک جاری رہنے کے بعد خود بخود ٹھیک ہو جا تا ہے۔

ڈاکٹر ریزوٹو کا کہنا ہے کہ اگر کوئی مریض ضرورت سے ذیادہ پریشانی میں مبتلا ہو تو وہ اس کی آنکھ کا معائنہ کرنے کے ساتھ آنکھ کی صفائی کرتے ہیں اور کبھی کبھار آنکھ میں ڈالنے کے لئے قطرے وغیرہ بھی دے دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں انھیں چائے ،کافی اور شراب کم مقدار میں استعمال کرنے اور ذیادہ سونے کا مشورہ دیتے ہیں۔ تاہم اگر کبھی مریض کی دونوں آنکھیں غیر معمولی طور ایک ساتھ پھڑکنے لگیں اور شدت کے باعث بند ہوجائیں تو فوراً ماہر امراض چشم سے رابطہ قائم کریں۔

ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے کہ عام طور پر ایسی صورتحال سے 40 سے60 کی عمر کے افراد دوچار ہوتے ہیں ،تاہم یہ عام بیماری نہیں ہے۔انکا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر سال تقریباً 2000 افراد اس مرض میں مبتلا ہوتے لیکن ابھی تک اس کا کوئی علاج دریافت نہیں کیا جاسکا۔ تاہم بوٹوکس انجیکشنز کے استعمال سے آنکھ کی پھڑپھڑاہٹ کو ختم کیا جا سکتا ہے۔