
نوکیا نے پہلے ہی اینڈرائیڈ کےساتھ واپسی کرکے تمام کمپنیوں کو مشکل میں ڈال رکھا ہے لیکن تازہ حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق نوکیا اپنے نئے اسمارٹ فون ‘Nokia10’ کو 5کیمروں کے ساتھ متعارف کروائے گا۔
یہ بھی پڑھئے: چینی موبائل فون کمپنی کا جدید موبائل سیکیورٹی سسٹم
جی ایس ایم ارینا نامی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق نوکیا کا اگلا فون پانچ کیمروں سے لیس ہوگا۔
یہ پینٹا کیمرا سیٹ اپ ایل ای ڈی کے ساتھ ایک دائرے میں ہوگا، جسے برلن میں ہونے والی آئی ایف اے 2018 کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔
اس فون کے بارے میں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فون کی پشت ریوالور بیرل کی طرح موجود کیمروں کے نیچے فنگر پرنٹ سکینر بھی ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے: دنیا کا سب سے چھوٹا اور دلچسپ فیچر والا موبائل فون
فون میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ ہوگا ، جو نظریاتی طور پر 32 میگا پکسل کے 7 کیمروں کو سپورٹ کرتا ہے، یہ فون 4Kویڈیوز ریکارڈ کرسکتا ہے اور ڈوئل فیز ڈیٹیکشن کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔
You must be logged in to post a comment.