
کان کی تکلیف عام طور پر کسی بھی مریض کو با آسانی تڑپادیتی ہے اور کوئی بھی شخص جو کہ اس تکلیف کا سامنا کرچکا ہواس کو درد کی شدت کا اندازہ ہوتا ہے ۔ لیکن بعض اوقات کان میں پانی جانے سے بھی درد ہونے لگتا ہے ۔
کان میں پانی عام طور پر نہانے یا سوئمنگ پول میں سوئمنگ کے دوران جانے کا خدشہ پیدا ہوتا ہے لیکن اگر کسی شخص کے کان میں پانی چلا جائے تو اس کو نکالنے کیلئے کسی بھی چیز یعنی انگلی یا پھر کسی دوسری چیز کا سہارا نہیں لینا چاہیئے کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں انفیکشن کا خطرہ ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق کئی بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ انسان کے کان میں پانی نہیں گیا لیکن یہ احساس اس پر غالب رہتا ہے اور جس کی وجہ سے وہ پریشانی کا شکار رہتا ، لہذا پانی کو نکالنے کی کوشش کرتا رہتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پانی کان میں چلا بھی جائے تو یہ خود بخود نکل جاتا ہے ۔ اسلئے پانی کو نکالنے کیلئے کان کو مسلنا نہیں چاہیئے۔
لیکن اگر آپ سوئمنگ کے شوقین ہیں تو تیراکی کے دوران ایئر پلگ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایسے افراد جن کے کان سے کوئی مواد وغیرہ آتا ہو یا کان کے پردے میں سوراخ ہوتو ان کو کسی بھی صورت سوئمنگ نہیں کرنی چاہیئے۔
آخر میں اگر آپکے کان میں تکلیف برقرار ہے اور یہ کم نہیں ہورہی تو کسی معالج سے رجوع کرنا زیادہ بہتر ہے۔
You must be logged in to post a comment.