Home / Informative / What is the reason for not sleeping at these times?

What is the reason for not sleeping at these times?

sleep

زندگی کے ایسے بہت سے راز ہوتے ہیں جنہیں آپ سمجھ نہیں پاتے اور نہ ہی ٹیکنالوجی کے پاس ان کی  وضاحت ہوتی ہے البتہ وہ راز سچ ضرور ہوتے ہیں۔ بلکل اسی طرح ہماری کچھ عادتوں میں بھی ایسے راز چھپے ہوتے ہیں جو ہمیں اپنے بارے میں  بہت سی چیزیں بتاتے ہیں۔

آج ہم آپ کونیند سےمتعلق کچھ ایسی باتیں بتائیں گے جنہیں جان کر آپ  اپنی صورتحال کا جائزہ لے سکیں گے۔

نو سے گیارہ کے درمیان نیند نہ آنا

نو سے گیارہ کے درمیان اگر آپ نہیں  سو پاتے تو اس میں گھبرانے کی کوئی بات نہیں ۔ اس وقت نیند نہ آنے کی وجہ صرف ذہنی دباؤ ہے،اسی لئے   کوشش کریں کے سونے سے پہلے آدھا گھنٹہ  آرام کرلیں اور اپنے دماغ سے فالتو خیالات کو ختم کردیں۔

گیارہ سے رات ایک کے درمیان نیند نہ آنا

اگر آپ اس وقت کے درمیان جاگ رہے ہیں تو  آپ کسی جذباتی مسئلہ سے گزر رہے ہیں۔ چینی  طبی ریسرچ کے مطابق  اس وقت مصانہ جسم کا سب سے متحرک اعضا ءہوتا ہے۔

رات 1 سے 3 کے درمیان نیند نہ آنا

دن بھر سے پیدا ہونے والے غصے کی وجہ سے  رات کے اس وقت آپ کو نیند نہیں آتی۔  چینی طبی ریسرچ کے مطابق  اس دوران نیند نہ آنا جگر کے عمل پر اثر انداز ہوتا ہے۔

رات 3 سے 5 بجے تک نیند نہ آنا

ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ جب آپ ایک ہی وقت میں کافی ساری چیزیں سوچ رہے ہوتے ہیں یا خود سے باتیں کررہے ہوتے ہیں تو اس درمیان آپ سو نہیں پاتے۔

صبح 5 سے 7 کے درمیان نیند نہ آنا

اس وقت آپ کو نیند اس لئے نہیں آتی کیونکہ آپ نفسیاتی سوچ سے گزر رہے ہوتے ہیں جو جسم میں موجود سونے والے عمل کے خلیات کو روکتی ہے۔ اس وقت آپ کی آنت جسم کا ایک واحد اعضاءہوتا ہے جو سب سے زیادہ متحرک ہوتا ہے۔ اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے اپنے پٹھوں کو سرگرم کریں اوربیت الخلاء جانے کی کوشش کریں۔