Home / Informative / Through this vitamin you can maintain your nutrition

Through this vitamin you can maintain your nutrition

aas

وٹامن سی  آپ کی صحت کی کارگردگی بہتر کرنے کے علاوہ آپ کی جلد کو بھی بےشمار فائدوں سے نوازتا ہے۔ وٹامن سی  ایک ایسا بیوٹی نیوٹریشن  ہے جو آپ کی زندگی میں سپر ہیرو کا کردار ادا کرتا ہے، اس وٹامن کے زریعے آپ اپنی جوانی  اور جلد کی خوبصورتی دونوں برقرار رکھ سکتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق  وٹامن سی  ایک ایسا نیوٹریشن ہے جس کا ریٹینول اور سیرامائدز (بیوٹی اجزاء)سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ وٹامن  جلد پر اثر انداز  ہونے والے ماحولیاتی  گندگی سے لڑنے میں مدد کرتا ہے اس کے علاوہ جلد کی بیماریوں سے پیدا ہونے والے بُرے رنگوں کو بھی اس وٹامن کے زریعے ختم کیا جاسکتا ہے۔

جلد کی سوجن اور مختلف رنگوں کو درست کرنے کیلئے بھی وٹامن سی کا استعمال  کیا جاسکتا ہےصرف یہی نہیں بلکہ بےنور چہرے کو  اچھی رنگت دینا کیلئے بھی وٹامن سی بےحد فائدہ مند ہے۔

جلد کی صحت کیلئے وٹامن سی کی  مختلف اقسام استعمال کی جاسکتی ہیں جن میں سوڈیم اسکوربائل فوسفیٹ، ریٹینائل اسکوربیٹ، ایل اسکوربک ایسڈ اور اسکوربائل پیل مٹیٹ  شامل ہیں۔

البتہ سائنسی ریسرچ کے مطابق ایل اسکوربک سب سے ذائقہ دار وٹامن سی ہوتا ہے۔ صبح سورج میں باہر نکلنے سے پہلے وٹامن سی کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ سورج سے نکلنے والی الٹرا وائلیٹ  کی کرنوں سے آپ کی جلد محفوظ رہ سکے  بلکل اسی طرح رات میں سونے سے پہلے بھی وٹامن سی سے بھرپور اشیاء کھائیں تاکہ  رات میں سوتے ہوئے وٹامن سی آپ کی جلد کو نقصان  دینے والی آلودگی کو ختم کرسکے۔