اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا ٹینک اور میزائل دفاع کیلئے ضروری تھے،آج میزائل اور ٹینک قوموں کیلئے بوجھ ہیں۔
بدھ کو اسلام آباد میں ای ایم ای کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ڈوبتی معیشت کو سہارا دے کر ملکی سمت درست کی،10 ہزار میگا واٹ بجلی 4 سال میں سسٹم میں شامل کی۔
انہوں نے کہا کہ موٹر ویز سمیت سڑکوں کا جال بچھایا،ایک وقت تھا ٹینک اور میزائل دفاع کیلئے ضروری تھے،آج میزائل اور ٹینک قوموں کیلئے بوجھ ہیں۔
احسن اقبال نے مزیدکہا کہ لگن اور توانائی ہو تو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا،ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کر کے امن قائم کیا،ٹیکنالوجی کے شعبے میں حکومت نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، روابط بڑھانے سے روزگار اور تجارت میں اضافہ ہوتا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ وژن 2025 سے جلد پاکستان دنیا کی 25 معیشتوں میں شامل ہوگا، ملکی ترقی ٹی 20 نہیں ٹیسٹ میچ ہے۔ ترقی کے لیے مستقل مزاجی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوتا ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ 70 سال سے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے کام نہیں ہوا، ٹیکنالوجی کے شعبے میں حکومت نے نمایاں کام کیا۔
You must be logged in to post a comment.