لاہور: (آن لائن) مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 25 ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم فروری بروز جمعرات کو منعقد ہو گی۔
اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5 کروڑ روپے کا ایک، دوسرا انعام ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 3 لاکھ 12 ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں۔
مذکورہ قرعہ اندازی رواں سال کی چوتھی اور مجموعی طور پر 24ویں قرعہ اندازی ہو گی جبکہ 7500 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی بھی یکم فروری بروز جمعرات کو ہو گی۔
یہ رواں سال کی تیسری جبکہ مجموعی طور پر 73ویں قرعہ اندازی ہے۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسرا انعام 50 لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 93 ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں۔ اس قرعہ اندازی میں فی سیریز 1700 انعامات دیئے جائیں گے۔
You must be logged in to post a comment.