Latest
Home / News / The Supreme Court order not to arrest Anwar

The Supreme Court order not to arrest Anwar

اسلام آباد:  راؤ انوار نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے آزاد جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ سندھ پولیس نے راؤ انوار کے خط کی تصدیق کر دی۔ سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ راؤ انوار کو گرفتار نہ کیا جائے۔ چیف جسٹس نے سابق ایس ایس پی ملیر کو آئندہ جمعہ کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

 سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نقیب اللہ محسود قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا یہ خط راؤ انوار نے لکھا ہے، راؤ انوار کہتے ہیں وہ بے گناہ ہیں، ان کا موقف ہے وہ موقع پر موجود نہیں تھے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ راؤ انوار کو حفاظتی ضمانت دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*