Home / News / The Pak Army defeated the Indian spy drone on the LOC

The Pak Army defeated the Indian spy drone on the LOC

راولپنڈی: پاک فوج کے جوانوں نے ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے علاقے چڑی کوٹ سیکٹر پر محو پرواز تھا جس کے ذریعے پاکستانی علاقوں کی جاسوسی کی جارہی تھی اس دوران اسے پاک فوج کے جوانوں نے مار گرایا جس کا ملبہ قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران پاک فوج کی طرف سے گرایا جانے والا یہ چوتھا بھارتی ڈرون ہے۔