Home / News / The decision of the nomination of the PML-N, the leadership of Shahbaz Sharif

The decision of the nomination of the PML-N, the leadership of Shahbaz Sharif

لاہور:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی متبادل لیڈرشپ کیلئے میاں محمد شہباز شریف کی نامزدگی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، قائم مقام صدر یا مستقل صدر، انتخاب شہبازشریف ہی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کیلئے میاں محمد شہباز شریف کی نامزدگی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے بعد پارٹی کی سینئر موسٹ لیڈرشپ شہباز شریف ہی ہیں۔ پارٹی صدر کے انتخاب کیلئے اجلاس سینیٹ الیکشن کے فوری بعد ہو گا۔

یاد رہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اس سے قبل بھی مسلم لیگ ن کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ شہباز شریف کی متبادل قیادت کیلئے نامزدگی کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہوا۔

دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کی مسلم لیگ (ن) میں حیثیت قائد کی ہو گی۔ شہباز شریف کو پہلے ہی وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق پارٹی صدارت کا فیصلہ 45 روز سے پہلے کرنا ہوتا ہے۔ سینیٹ انتخاب کے بعد جنرل کونسل کے اجلاس میں شہباز شریف باقاعدہ صدر منتخب ہونگے۔