فیصل آباد: جی سی یونیورسٹی نے طالبہ عابدہ سے زیادتی و قتل کیخلاف احتجاج کرنے والے طلبہ پر یونیورسٹی کے دروازے بند کردیے۔
فیصل آباد میں چند روز قبل زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ہونہار طالبہ عابدہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج کرنا طلبہ کو مہنگا پڑ گیا،یونیورسٹی نے احتجاجی طلبہ کا یونیورسٹی میں داخلہ بند کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ زیادتی کے بعد قتل
یونیورسٹی انتطامیہ کے اقدامات پر طلباء نے جامعہ کے دروازے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلباءکے خلاف کارروائی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا،طلبا کا کہنا تھا کہ اپنی یونیورسٹی فیلو عابدہ کے لئے انصاف مانگا جس کی سزا دی جا رہی ہے اگر ان کے خلاف کارروائی بند نہ کی گئی تو سوموار سے یونیورسٹی گیٹ بند کر دیں گے ہم عابدہ کے لئے انصاف مانگتے رہیں گے چاہے اس کے لئے کوئی بھی قیمت ادا کرنا پڑے۔
You must be logged in to post a comment.