Home / News / Terrorism plan in FATA and Islamabad failed, 2 suicide bombers were killed

Terrorism plan in FATA and Islamabad failed, 2 suicide bombers were killed

 راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی میں دو خود کش حملہ آور مارے گئے ہیں جو فاٹا اور اسلام آباد میں دہشت گردی کی واردات کرنا چاہتے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گرد افغانستان کے علاقے گھٹکی کاگا سے پاکستانی علاقے باجوڑ ایجنسی میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ حفاظتی چوکی پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں گھیرے میں لے لیا جس پر ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا جب کہ دوسرا فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے خودکش بمباروں سے افغانستان کے موبائل فون نیٹ ورک کے نمبرز، خود کش جیکٹس، اینٹی ٹینک مائنز اور میگنیٹک مائنز برآمد ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈیز، ریسیورز، ڈیٹونیٹرز سمیت افغان موبائل کمپنی کے مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ دہشت گرد ان آلات کی مدد سے پاکستان میں دہشت گردی کی واردات کرنا چاہتے تھے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے حملہ آور فاٹا اور اسلام آباد میں دہشت گردی کی واردات کرنا چاہتے تھے تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے امن دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔