Home / Informative / Tea makes you the creator of science, science

Tea makes you the creator of science, science

اگر آپ آفس  یہ گھر بیٹھے چائے پیتے ہوئے یہ آرٹیکل پڑھ رہے ہیں تو آپ کو یقیناً اچھا محسوس ہونے والا ہے۔  ایک نئے مطالعے کے مطابق  چائے پینے والے  لوگ چیزوں کو اچھی طریقہ سے توجہ دے سکتے ہیں جس کی وجہ سے دماغی اور تخلیقی صلاحیت  بہتر ہوتی ہے۔

پرکینگ یونیورسٹی کی جانچ کے مطابق چائے میں موجود کیفین اور تھینائن آپ کی متوجہ ہونے کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے۔ مطالعے کے مطابق  جب ایک انسان چائے کا کپ ختم کرتا ہے تو اسے دماغ میں تخلیقی صلاحیت کا رس  محسوس ہوتا ہے۔

ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق ماہر نفسیات کی ٹیم نے دو الگ قسم کے ٹیسٹ  کا تجربہ 50 طالب علموں پر کیا  جن کی عمر تقریباً  23 سال تھی۔ 25 طالب علموں کو  پانی جبکہ 25 کوکالی  چائے پینے کو دی گئی جس کے بعد تمام طلبہ کا  مانیٹرینگ پروسز کیا گیا جن میں ان کی تخلیقی صلاحیت کا ٹیسٹ کیا گیا۔

ایک ٹیسٹ میں کچھ  کنٹسٹنٹ کو  بلاکس کی مدد سے خوبصورت بلڈنگ بنانے کو کہا گیا وہی دوسرےکنٹسٹنٹ کو  ایک نوڈل ریسٹارانٹ  کا تخلیقی نام سوچنے کو کہا گیا۔   نتیجے میں  بلاکس بنانے والے ٹاسک  چائے پینے والے کنٹسٹنٹ نے اوسطاً 6.54 نمبر لیے اور پانی پینے والے کنٹسٹنٹ نے 6.03 نمبر حاصل کیےجبکہ  دوسرے ٹاسک میں چائے پینے والے اور پانی پینے والے کنٹسٹنٹ نے 4.11 اور 3.78 نمبر حاصل کیے۔

اس   تجربہ سے یہ ثابت ہوا کے چائے پینے والے حضرات زیادہ تخلیقی صلاحیت کے مالک ہوتے ہیں۔