Home / News / Standing Committee on Legislative Committee Law Enforcement

Standing Committee on Legislative Committee Law Enforcement

اسلام آباد:قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کا آج ہونے والا اجلاس منسوخ کردیا گیا،کمیٹی نے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کوآج طلب کررکھا تھا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کا آج ہونے والا ان کیمرہ اجلاس بغیروجہ بتائے منسوخ کردیا گیا ہے،اجلاس میں کمیٹی نے  چیئرمین نیب  کو طلب کررکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق ،چیئرمین نیب نے اجلاس میں حاضری یقین دہانی کرائی تھی۔

کمیٹی نے چیئرمین نیب کوسابق وزیراعظم نوازشریف پر4ارب 90لاکھ ڈالرزکی منی لانڈرنگ کا الزام لگانے پرطلب کیا تھا،جس پرچیئرمین نیب نے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہوئی تھی۔

 قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کے اجلاس کا نوٹس منسوخی کی وجہ نہیں بتائی گئی تھی۔