Home / News / Six people were killed in boat blast in Nawab Shah

Six people were killed in boat blast in Nawab Shah

نواب شاہ: سندھ کے شہر نواب شاہ میں واقع مصنوعی جھیل میں کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈوب کر ہلاک گئے۔

نواب شاہ بائی پاس کے پاس بنائی گئی مصنوعی جھیل میں کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں خواتین، بچوں سمیت 20 افراد سوار تھے۔ امدادی اداروں کے مطابق کشتی الٹنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائی شروع کردی گئیں اور متعدد افراد کو بچالیا گیا تاہم 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی احمد یار خان اور ایس ایس پی ساجد سدوزئی اسپتال پہنچ گئے اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات کی اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

 دریں اثنا گورنر سندھ محمد زبیر نے کشتی اُلٹنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور کمشنر شہید بے نظیر آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ گورنر نے لواحقین سے اظہار تعزیت اور جاں بحق افراد کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی ہے۔