Home / News / Shahbaz Sharif’s request is to be praised by Army Chief, Imran Khan

Shahbaz Sharif’s request is to be praised by Army Chief, Imran Khan

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے منہسے آرمی چیف کی تعریف نوکری کی درخواست لگتی ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے طنزیہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے منہ سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اچانک تعریف، تعریف کم نوکری کی درخواست زیادہ دکھائی دیتی ہے۔ گزشتہ روز باجوہ ڈاکٹرائن سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آرمی چیف پروفیشنل آرمی ہیں اور سیدھی بات کرتے ہیں، وہ جو کام کررہے ہیں اس کی تعظیم کرنی چاہیے۔

 علاوہ ازیں ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قندوز میں مدرسے پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم افغان بچوں کا قتل عام عالمی ضمیر کے منہ پر طمانچہ ہے۔ عمران خان نے کم سن بچوں سمیت بڑے پیمانے پر ہلاکتوں پر کرب و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کا بہیمانہ قتل عام عالمی ضمیر کے چہرے پر طمانچہ ہے، دہشت گردی کیخلاف نام نہاد امریکی جنگ کا یہ مکروہ ترین رخ اور چہرہ ہے اور اس واقعے سے خطے پر ہی نہیں عالمی امن پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

عمران خان نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے ڈمہ ڈولہ سانحے کے زخم تازہ کردیے ہیں، ڈمہ ڈولہ میں دینی مدرسے پر امریکی ڈرون حملے کے بعد دہشت گردی کی بدترین لہر نے جنم لیا، اس قسم کی شرانگیز کارروائیاں دہشت گردی کے فروغ اور شدت کے اسباب مہیا کرتی ہیں۔