Home / News / Shahbaz Sharif is the Pharaoh whose time is near, Imran Khan

Shahbaz Sharif is the Pharaoh whose time is near, Imran Khan

لودھراں: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف وہ فرعون ہے جس کا وقت  قریب آگیا ہے، نوازشریف کو نکال دیا اب شہباز شریف کی باری ہے۔

لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نے جہانگیر ترین کی نااہلی کا فیصلہ تسلیم کیا لیکن جہانگیر نے کبھی ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ یا کرپشن  نہیں کی، جہانگیر ترین سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے رکن پارلیمنٹ تھے یہ شریفوں یا زرداریوں کی طرح نہیں جو کسانوں کو گنے کی پوری قیمت نہ دے۔