Latest
Home / News / Sabika’s funeral prayer was played at Hakim Saeed Ground on University Road

Sabika’s funeral prayer was played at Hakim Saeed Ground on University Road

کراچی:امریکا میں فائرنگ سے قتل ہونے والی پاکستان کی ہونہار طالبہ سبیکا شیخ کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

جس نے ابھی بہت سی منازل طے کرنا تھیں مگرآخری منزل تک جا پہنچی،سبیکا عزیز لحد میں جا سوئی،امریکا میں ہوئی دہشتگردی میں والد نےاپنی لخت جگرکو تو کھو دیامگر وہ بیٹی کی شہادت پر پرعزم ہیں۔

بدھ کو امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ سے قتل ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکہ شیخ کو کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں واقع عظیم پورہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

اس موقع پررشتے دار،اہلِ علاقہ سمیت مختلف طبقہ فکرکے افراد اورسیاسی رہنما کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس سے قبل سبیکا کی نمازِجنازہ حکیم سعید گراؤنڈ یونیورسٹی روڈ پرادا کی گئی، نمازِجنازہ کی امامت وفاقی اردو یونیورسٹی کی مسجد کے مولانا حافظ اقبال نے کرائی، اس موقع پرپولیس اوررینجرزکی بھاری نفری گراؤنڈ میں تعینات رہی۔

سبیکا عزیزشیخ کی میت ترکش ایئرلائن کی پروازٹی کے 708 کے ذریعے صبح 4 بجے کے قریب کراچی پہنچی ،رہنماءپی ایس پی ارتضی فاروقی اورندیم راضی نے والد عزیزشیخ اورتایا کے ساتھ سبیکا شیخ کی باڈی ریسیو کی۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراے ایس ایف کے اہل کاروں نے سبیکا کی میت کو سلامی دی۔

واضح رہے کہ سبیکا گزشتہ ہفتے ٹیکساس کے اسکول سینٹا فے میں، اسکول کے ہی ایک 17 سالہ سفید فام طالب علم کی اندھا دھن فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی تھی، 17 سالہ سبیکا اسکالرشپ پروگرام کے تحت گزشتہ برس 21 اگست کو 10 ماہ کیلئے امریکا گئی تھی جبکہ سبیکا کو 9 جون کو وطن واپس آنا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*