Home / News / Reject petitions against petition against Nawaz Sharif

Reject petitions against petition against Nawaz Sharif

لاہور: لاہورہائیکورٹ نےسابق وزیراعطم  نواز شریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کروانے کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردیں۔

جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس شمس محمود مرزا نے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر مسلم لیگ (ن)کے قائدنواز شریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کروانے کیلئے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر انہیں مسترد کردیا۔

عدالت نے درخواست گزاروں کو پہلے متعلقہ فورمز سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کیخلاف پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں غداری کا مقدمہ درج کروانے کیلئے  درخواستیں دائر کی گئیں تھیں۔

درخواست گزاروں کی جانب سے  مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف کا ممبئی حملہ سے متعلق پاکستان کےخلاف بیان جھوٹ پر مبنی ہے، جس سے کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، ایسا کرکے نواز شریف نے اپنے حلف اور ملک سے غداری کی،اس لئے عدالت ان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔