Latest
Home / News / “Raw” used our non-existent elements in Mumbai attacks, Rehman Malik

“Raw” used our non-existent elements in Mumbai attacks, Rehman Malik

 اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ نے ممبئی حملوں  میں ہمارے غیر ریاستی عناصر کو استعمال کیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ ممبئی حملوں میں (را) نے ہمارے غیر ریاستی عناصر کو استعمال کیا، سابق وزیر داخلہ کے طور پر بات کرنا ضروری ہے لیکن میں کسی پرالزام نہیں لگا رہا، ہم نے اپنے دور میں تحقیقات کیں اورواضح طور پر کہا تھا کہ یہ غیر ریاستی عناصر کا کام ہے جب کہ بھارت اسٹیٹ ایکٹر بھیج کرہمارے ملک میں دہشت گردی کرواتا ہے۔

رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان کا ممبئی حملوں میں کوئی کردار نہیں، نوازشریف کے بیان سے افسوس ہوا، نوازشریف کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ و بچگانہ ہے جو ملک کومشکلات میں ڈال سکتا ہے، نوازشریف قوم پررحم کرکے بیان واپس لے لیں، نوزشریف ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کے بارے میں بریفنگ لیں تاکہ فرق واضح ہو، میاں صاحب نے اگربیان واپس نہ لیا تو اقوام متحدہ انہیں طلب کرے گا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نوازشریف کا بیان حافظ سعید کے خلاف اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت کے مترادف ہے، حافظ سعید کے معاملے پر اگر کل اقوام متحدہ بلا لیتا ہے تونوازشریف کے پاس کیا آپشن ہوگا، حافظ سعید کوان حملوں میں ملوث نہیں پایا گیا تھا۔ بھارت نے اجمل قصاب کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*