Home / News / Protected the right to protest, do not want to see the timely response: Tahir-ul-Qadri

Protected the right to protest, do not want to see the timely response: Tahir-ul-Qadri

لاہور:  سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں کہ نواز شریف اور شہباز شریف ہم پر آج کل بہت مہربان ہیں، مخالفین جلسے کی خالی کرسیوں سے بھی خوفزدہ ہیں، ان کا خوف درست ہے، حکمرانوں کا جانا ٹھہر گیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کے حق کو محفوظ کر لیا، بے وقت کی راگنی نہیں چاہتے، احتجاج کا فیصلہ جب بھی ہو گا مشترکہ ہو گا، احتجاج کا حق جب استعمال کرنا ہو گا کر لیں گے۔

طاہر القادری نے مزید کہا کہ بے گھر ہونے کیوجہ سے شریف برادران جلسے کر رہے ہیں، انصاف کے شنکجے سے بچنے کے لئے شور شرابا کر رہے ہیں، نواز شریف میری نقل نہ اتاریں، عقل اتاریں، نواز شریف جب ایسی حرکتیں کرتے ہیں تو مطلب مجھ سے خوفزدہ ہیں، میں نجومی نہیں لیکن میرا اندازہ ہے کہ ان کا خاتمہ نظر آ رہا ہے، مارچ سے پہلے یہ فارغ ہو جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی کے شور مچانے پر نہیں، خود فیصلہ کرتے ہیں، جو وقت گزر گیا، گزر گیا اب آگے دیکھوں گا، میرا نام کینیڈا کی ای سی ایل میں نہیں، جب چاہے جا سکتا ہوں، کبھی نہیں کہا کہ بیرون ملک نہیں جاؤں گا، بین الاقوامی مصروفیات کیوجہ سے بیرون ملک جاتا ہوں۔