Home / News / Preparation of population evacuation with Indian aggression, LOC

Preparation of population evacuation with Indian aggression, LOC

 اسلام آباد: آزاد کشمیر حکومت نے بھارتی فوج کی حالیہ اشتعال انگیزیوں سے شہریوں کے جانی نقصان کے پیش نظر کنٹرول لائن کے ساتھ مقیم آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلیے انخلا کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

آزاد کشمیر حکومت کے ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ یہ فیصلہ بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ نہ رکنے کے باعث کیا گیا ۔ اس ضمن میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ضلعی انتظامیہ اور ایل او سی سے ملحقہ علاقوں کے مقامی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان ہزاروں افراد کو محفوظ علاقوں میں آباد کرنے کے حوالے سے ضروری انتظامات کریں جن کی زندگیوں کو براہ راست خطرہ لاحق ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایل او سی پر رہنے والے شہریوں نے متبادل رہائش مانگ لی

 ذرائع کے مطابق کنٹرول لائن پر کشیدگی برقرار رہنے کی صورت میں انخلا کے منصوبے پرعملدر آمد شروع ہو جائے گا۔ ابتدائی طور پر بھارتی فائرنگ سے براہ راست متاثر ہونے والے دیہات کی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا اور اگر جنگ بندیوں کی خلاف ورزیاں نہ رکیں تو انخلاء کی سرگرمیوں کا دائرہ سیکٹر کی سطح تک بڑھادیا جائے گا۔