Home / Informative / Photographs on social media Checker, life can be destroyed

Photographs on social media Checker, life can be destroyed

سوشل میڈیا پر تصاویرشیئرکرنے والے محتاط ہوجائیں۔ کیونکہ ان تصاویر کی مدد سے مخالفین آپ کو بدنام کر سکتے ہیں۔

فیک ایپ نامی سوفٹ ویئر نے دنیا بھرمیں تہلکہ مچادیا ہے۔ جس کے ذریعے مخالفین کو بدنام کرنے کیلئے ان کی تصاویرسے قابل اعتراض ویڈیوز بھی بنائی جا سکتی ہیں۔

فیک ایپ سافٹ ویئر تصاویر سے ڈیپ فیک ویڈیوز بنا سکتا ہے۔ اس سافٹ وئیر کے ذریعے مشہور لوگوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ صدر اوباما سے لے کر ٹرمپ تک کی جھوٹی ویڈیوز سامنے آچکی ہیں۔ جبکہ مشہور زمانہ ہالی وڈ اسٹارز اور سیلیبریٹیز کی قابل اعتراض ویڈیوز بھی بن چکی ہیں۔

فیک ایپ کی ڈیپ فیک ویڈیوزعالمی میڈیا اور سوشل میڈیا میں زیر بحث تو ہیں لیکن تاحال اسکی روک تھام کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔