Home / Informative / Penguin equivalent to human height

Penguin equivalent to human height

سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انسانی قد کے برابر پینگوئن چھ کروڑ سال قبل نیوزی لینڈ میں رہا کرتے تھے۔

جرمنی اور نیوزی لینڈ کے مشترکہ ریسرچ گروپ کی ریسرچ جو کہ ایک سائنسی میگزین میں شائع ہوئی ہے۔ ریسرچ میں  کہا گیا ہے  کہ یہ نادر جانور ایک اعشاریہ چھ  میٹر سے لے کر ایک اعشاریہ سات سات میٹر دم سے لے کر اپنے سرا تک لمبی ہوا کرتا تھا اور اسکا وزن سو کلوگرام کے قریب تھا ۔

دوہزار چار میں نیوزی لینڈ کے ایک جزیرے کے ہیمپین ساحل کے پتھروں پر یہ باقیات دریافت ہوئی تھیں۔ کہا جارہا ہے کہ یہ تاریخ کا سب سے دیوہیکل پینگوئن ہے۔

اسکے موازنے میں موجودہ ایمپیریئر پینگوئن جوکہ موجود زمانے میں سب سے لمبا شمار کیا جاتا ہے اسکی لمبائی ایک اعشاریہ دو میٹر ہے اور اسکا وزن تئیس کلوگرام ہے۔

سائنسدانوں  نے اس دریافت پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ تاہم اس حوالے سے کہنا مشکل ہے  کہ حقیقی زندگی میں یہ کیسا دیکھتا ہوگا۔