Home / News / Parah reached 42 degrees in Karachi, fear of heatweight

Parah reached 42 degrees in Karachi, fear of heatweight

کراچی: شہر قائد میں درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ گیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویوکی پیش گوئی کردی ہے۔

کراچی میں درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ گیا ہے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویوکی پیش گوئی کردی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت 42 اور کل 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے تاہم ہفتے سے گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی میں اضافہ سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث ہوا جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شدید گرمی میں کیا کھائیں اورکن چیزوں سے بچیں

ماہرین صحت نے عوام كو شدید گرمی میں انتباہ كرتے ہوئے كہا ہے شدید گرمی اورتیز دھوپ كے ساتھ جسم كے درجہ حرارت میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے جس سے خون گرم ہونے لگتا ہے، ایسی صورت میں متاثرہ افراد كو فوری ٹھنڈی جگہ منتقل كرنا چاہیے اور ڈراپس، پانی یا مشروبات كو فوری استعمال كرانا چاہیے، جسم میں پانی كی كمی سے ہیٹ اسٹروك لاحق ہوجاتا ہے لہٰذا شدید گرمی یا لوچلنے كی صورت میں پانی كا مسلسل استعمال ركھیں،  بصورت دیگر ہیٹ اسٹروك ہونے كے واضح امكانات ہوجاتے ہیں۔