Home / News / New Islamabad International Airport officially operational

New Islamabad International Airport officially operational

 اسلام آباد: نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ باضابطہ طور پر آپریشنل ہوگیا جس کے بعد آج مدینہ سے قومی ائیر لائن کی پہلی بین الاقوامی پرواز پی کے 714 اور  جدہ سے نجی ائیرلائن کی پرواز نیو ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔

نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے باضابطہ طور پر آپریشنل ہونے کے بعد آج مدینہ سے قومی ائِرلائن کی پہلی بین الاقوامی پرواز پی کے 714 اور  جدہ سے نجی ائیرلائن کی پرواز نیو ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی جب کہ آج اندرون و بیرون ملک 23 پروازیں لینڈ اور ٹیک آف کریں گے۔

ایئر لائن کی جانب سے تمام مسافروں کو پروازوں کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے جب کہ صبح 10 بجے کے بعد بے نظیر بھٹو ائیر پورٹ پر فضائی آپریشن کو بند کر دیا گیا ہے۔