اسلام آباد: نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ سے نفرت کرتے ہیں اور(ن) لیگ کبھی بھی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نہیں رہی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کبھی بھی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نہیں رہی، ہارس ٹریڈنگ سے نفرت کرتے ہیں اوراس حوالے سے کارروائی بھی ہونی چاہیے جب کہ جن جماعتوں کے ساتھ دھاندلی ہوئی وہ مل کر لائحہ عمل بنانا چاہیں تو(ن) لیگ ان کے ساتھ ہے۔
You must be logged in to post a comment.