
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں نواز شریف پاکستان کےخلاف مودی کی زبان بول رہے ہیں۔ نواز شریف کا اصل چہرہ قوم کے سامنے ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیان پر عمران خان کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آگیا۔
عمران خان نے کہا ہے کہ بیٹوں کی بیرون ملک کمپنیوں میں چھپائے چوری کے300 ارب روپے بچانے کیلئے نواز شریف پاکستان کےخلاف مودی کی زبان بول رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی سیاہ کاریاں بچانے کیلئے فوج، نیب اورسپریم کورٹ جیسے ریاستی اداروں سے کھلواڑ کررہے ہیں۔
عمران خان نے نوازشریف کے چار سالہ دورِ وزارت عظمیٰ پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ قوم کو بتائیں کے اتنے سالوں تک زبان کیوں بند رکھی اور کیوں کوئی کارروائی نہیں کی۔
Azaadpakistan Funny Videos, Photos, Islamic and all types of Quotes, Gifs, and lots of Entertainment

You must be logged in to post a comment.