Home / News / N League and PTI penalties on violation of code of conduct in NA-154

N League and PTI penalties on violation of code of conduct in NA-154

 اسلام آباد: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی پر جرمانہ عائد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدوار علی ترین پر چالیس ہزار روپے اور ن لیگ کے امیدوار اقبال شاہ پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں امیدواروں نے انتخابی مہم کے لیے پارلیمنٹرینز کو بلا کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ عمران خان، شاہ محمود اور دیگر رہنماؤں نے اس حوالے سے جو جوابات کرائے وہ غیر تسلی بخش ہیں۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت جرمانے عائد کئے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے نتیجے میں خالی ہونے والی نشست حلقہ این اے 154 لودھراں میں آج ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔