کوئٹہ: بلوچستان میں خسرہ كی وباء پھیلنے سے ہلاكتوں كا سلسلہ نہ رک سکا، بولان كے علاقے میں مزید 2 بچے زندگی كی بازی ہار گئے۔
بلوچستان میں خسرہ كی وباء پھیلنے سے ہلاكتوں كا سلسلہ جاری ہے، بولان كے علاقے میں مزید 2 بچے مہلک مرض سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ضلع بھرمیں خسرہ كی بیماری سے جاں بحق بچوں كی تعداد 17 ہوگئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: خسرے کی وباء سے 5 بچے زندگی کی بازی ہار گئے
علاوہ ازیں یونین كونسل مچھ میں درجنوں بچے خسرہ سے متاثر ہوئے ہیں، چند ماہ كے دوران بلوچستان كے مختلف اضلاع زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلات، ضلع كچھی میں خسرہ كی وباء سے درجنوں بچے موت كے منہ میں چلے گئے۔
بلوچستان کی عوام نے حكومت اور محكمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں كو خسرہ کی وباء سے بچانے كے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔
You must be logged in to post a comment.