Home / News / Member of contact committee Shabir Sattar Khani announces to leave MQM

Member of contact committee Shabir Sattar Khani announces to leave MQM

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما اور رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر قائم خانی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔    

 ایم کیو ایم کے رکن رابطہ کمیٹی شبیر قائم خانی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیدیا ہے، رکن رابطہ کمیٹی شبیر قائم خانی کا کہنا ہے کہ آپس کی لڑائی میں بہت کچھ کھودیا، میں نے احتجاجاً کسی یوم تاسیس میں شرکت نہیں کی جب کہ ایم کیو ایم گروپ بندی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی بھی پی ایس پی میں شامل

 شبیر قائم خانی کا کہنا تھا کہ 17 دن سے گھر بیٹھا ہوا ہوں جب کہ تقسیم درتقسیم کی وجہ سے ہمیں سخت نقصان اٹھانا پڑرہا ہے، ہم نے محبت کرنے والے ساتھی گنوادیے جب کہ پی آئی بی اور بہادر آباد میں اختلافات کی وجہ سے اہم رہنما پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہیں۔