Home / News / Meeting with the Italian Navy from Army Chief

Meeting with the Italian Navy from Army Chief

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اطالوی نیول چیف نے ملاقات کرکے پاک فوج کی خطے میں امن کے لیے کاوشوں کو سراہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اطالوی نیوی کے سربراہ ایڈمرل والٹر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور پیشہ ورانہ دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنانے کے عزم کااظہار بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی وفد کی آرمی چیف سے ملاقات میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف

 اطالوی نیول چیف ایڈمرل والٹرنے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کااعتراف کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن واستحکام لانے کی پاک فوج کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔