Home / News / LAHORE: Five people were killed in a bakery in Bakery

LAHORE: Five people were killed in a bakery in Bakery

لاہور: برکت مارکیٹ میں واقع بیکری میں آگ لگنے سے افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

لاہور کے علاقے برکت مارکیٹ میں واقع بیکری میں علی الصبح آگ لگ گئی  جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کو طلب کیا گیا جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیواہلکاروں کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں ایک شخص کی شناخت 15 سالہ شکیل اور دوسرے کی 30 سالہ طالب کے نام سے ہوئی ہے، دونوں افراد کا تعلق پاک پتن سے ہے۔ اس کے علاوہ 3 نامعلوم افراد بھی دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوئے۔ جب کہ عمارت میں پھنسنے والے 5 بے ہوش افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

 ریسکیواہلکاروں کے مطابق آگ لگنے کی حتمی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم 2 گھنٹوں کی سر توڑ کوششوں کے بعد آگ پر قابوپالیا گیا ہے جب کہ عمارت کے اوپری حصے میں قائم دفاتر وغیرہ کو چیک کرنے کا عمل جاری ہے۔