Home / News / JG ISPR’s participation in North Waziristan, directed by Army Chief

JG ISPR’s participation in North Waziristan, directed by Army Chief

آرمی چیف کے حکم پر شمالی وزیرستان میں مقامی افراد کے روزگار کی بحالی سے متعلق عمائدین کا جرگہ منعقد ہوا جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر اور دیگر نے شرکت کی ہے۔

پولیٹیکل ایجنٹ شمالی وزیرستان کے مطابق ایجنسی کے صدر مقام میرانشاہ میں مقامی عمائدین کے جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور، جی او سی شمالی وزیرستان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری فاٹا اور پولٹییکل ایجنٹ، صدر انجمن تاجران پاکستان اجمل بلوچ سمیت تاجروں رہنماؤں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات، شمالی وزیرستان کے تاجروں کا دھرنا ختم

جرگے میں شمالی وزیرستان ایجنسی کے متاثرہ دکان داروں کے معاوضے کے معاملے کو زیر غور لایا گیا جب کہ مالی نقصان کے تخمینے کے لیے پولیٹیکل ایجنٹ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، نقصان کے ازالے تک کمیٹی ہفتہ وار اجلاس منعقد کرے گی۔

جرگہ آرمی چیف کی ہدایت پر منعقد ہوا، میجر جنرل آصف غفور

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ یہ جرگہ آرمی چیف کی ہدایت پر منعقد ہوا، روزگارکی بحالی کے لیے دکانوں کے اندر سامان کا مسئلہ تھا، ایسا کوئی بھی مسئلہ نہیں جو بات چیت کے ذریعے حل نہ ہوسکے، ریاست، حکومت اور سیکیورٹی فورسز سے زیادہ کوئی اور مسائل کے حل کے لیے فکر مند نہیں ہو سکتا۔

پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ پاک فوج نے آپریشنز پلاننگ کے تحت کیے پہلے مرحلے میں علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنا تھا، قبائلیوں نے فورسز کے ساتھ مل کر قیام امن کے لیے بڑی قربانیاں دیں اور ان ہی قربانیوں کے باعث فاٹا میں امن قائم ہوا۔