Home / News / International cricketers should not have any chance to come to Pakistan, Vivien Richards

International cricketers should not have any chance to come to Pakistan, Vivien Richards

کراچی: عظیم کرکٹر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مینٹور سر ویوین رچرڈز نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے تاہم انٹرنیشنل کرکٹرز کو پاکستان آنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرنی چاہیے۔

جمعے کومعین خان کرکٹ اکیڈمی کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اپنے دورکے عظیم کرکٹراورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مینٹور سر ویوین رچرڈز نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے، یہاں کے باسی بہت محبت کرنے والے اورکھیلوں خاص طورپرکرکٹ سے گہرا شغف رکھتے ہیں، پاکستان میں کرکٹ کی نرسری دیکھ کربہت خوشی ہوئی تاہم انٹرنیشنل کرکٹرز کو پاکستان آنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معیاری کرکٹ اکیڈمی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

ویوین رچرڈز نے کہا کہ پاکستان میں امن ہے، اسی لیے میں یہاں موجود ہوں، انٹرنیشنل کرکٹرز سے کہتا ہوں کہ وہ پاکستان آکرکرکٹ کھیلیں، امید ہے کہ پاکستان کی سرزمین پرجلد ہی انٹرنیشنل کرکٹ مقابلوں کا انعقاد ہوگا، مستقبل میں پاکستان میں پی ایس ایل کے مقابلے ہوں گے۔

 ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میری لاہور اورکراچی سے بہت خوشگواریادیں وابستہ ہیں۔رچرڈز پی ایس ایل کا فائنل نہیں دیکھ پائیں گے ،وہ 2روزہ دورے کے بعد ہفتے کو کراچی سے دبئی واپس چلے جائیں گے۔