Home / News / Imran Khan is a brother and brother of the army and the judiciary

Imran Khan is a brother and brother of the army and the judiciary

 راولپنڈی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک بھائی فوج و عدلیہ کو گالیاں اور دوسرا خوش کررہا ہے، جبکہ مجھے مقابلہ کرنا آتا ہے آئندہ الیکشن میں  تمام جماعتوں کو پھینٹی لگاؤں گا۔

راولپنڈی میں پارٹی ممبر سازی مہم کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک بھائی فوج اور عدلیہ کو گالیاں دے رہا ہے تو دوسرا خوش کرنے کی کوشش کررہا ہے، شریف خاندان عوام کا پیسا چوری کر کے باہر لے جاتا ہے،  میٹرو منصوبہ مال بنانے کے لئے بنایا گیا، راولپنڈی میٹرو ٹرین پر اربوں روپے خرچ کردیئے گئے جب کہ اس کے آدھے پیسوں سے پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاسکتا تھا،  میری حکومت ہوتی تو راولپنڈی میں میٹرو کا پیسہ اسکولوں اور صاف پانی پر لگاتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 2018 کا سال تبدیلی اور انتخابات کا سال ہے،  گزشتہ 22  سال سے اس میچ کا انتظار کر رہا تھا، میں کپتان ہوں اور مجھے مقابلہ کرنا آتا ہے انتخابات میں تمام جماعتوں کو پھینٹی لگاؤں گا، کرپٹ ٹولے کا خاتمہ ہوگا اور مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی بری طرح ہارے گی۔

loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*