Home / News / Faisalabad: Husband sprinkled the oil on the domestic dispute with fire

Faisalabad: Husband sprinkled the oil on the domestic dispute with fire

فیصل آباد کے علاقہ بلوچنی میں گھریلو جھگڑے کی بناء پر شوہر نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی، جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فیصل آباد:  تھانہ بلوچنی کے علاقہ چک نمبر 69 کی رہائشی 25 سالہ شمائلہ کو اس کے شوہر نے گھریلو جھگڑے کی بناء پر مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ خاتون کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ خاتون کی حالت خطرے میں بتائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی کیلئے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔