اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف، شہباز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی گئی۔
سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اورکیپٹن (ر) صفدر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نوازشریف، شہبازشریف، کیپٹن (ر) صفدر کی توہین عدالت کی درخواست کردی۔
سماعت کے دوران درخواست گزارنے موقف اختیارکیا تھا کہ معززعدالت کا فیصلہ آیا تو نوازشریف جلوس کی شکل میں روانہ ہوا، ہر جگہ نوازشریف عدالت کے فیصلے پرتقریرکرتے رہے، کہا گیا ہے یہ احتساب نہیں مذاق ہے، نوازشریف نے جے آئی ٹی پرتنقید کی۔
دوسری جانب عدالت نے دانیال عزیز، طلال چوہدری، خواجہ سعد رفیق، نیربخاری، فردوس عاشق اعوان اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف بھی توہین عدالت کی درخواست غیرمؤثر قرار دے کرنمٹادیں۔
You must be logged in to post a comment.