Home / Informative / Environmental pollution equal to seven million vehicles from microwave oven

Environmental pollution equal to seven million vehicles from microwave oven

ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مائیکروویو سے خارج ہونیوالی ریڈیئشن کی بدولت ستر لاکھ کاروں کے برابر آلودگی فضا میں بڑھتی ہے ۔ تحقیق میں پہلے بھی یہ بات منظر عام پر آئی تھی کہ مائیکروویو کا  کھانے کو گرم کرنے کیلئے استعمال سے اس میں قدرتی اجزاء کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور صحت پر بھی اسکے منفی اثرات پڑتے ہیں۔

تاہم اب حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مائیکروویو سے خارج ہونیوالی ریڈیئشن کی بدولت پھیلنے والی آلودگی ستر لاکھ کاروں کے برابر ہے۔ تحقیق کے مطابق صرف یورپ میں ہی استعمال ہونیوالے مائیکروویو اوون سے تقریبا ستر لاکھ گاڑیوں کے برابر آلودگی پھیلتی ہے۔

برطانوی یونیورسٹی آف مانچسٹر کی جانب سے مائیکروویو اور اسکے ماحول پر اثرات سے متعلق جامع تحقیق میں اسکی پوری لائیوو سائیکل کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یورپ میں موجود مائیکروویو سے سات اعشاریہ سات ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ سالانہ خارج ہوتی ہے ۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ کا یہ اخراج اڑسٹھ لاکھ کاروں کے برابر ہے۔

تحقیق میں مزید بتایاگیا ہے کہ یورپ میں موجود مائیکروو عام طور پر نو اعشاریہ چار ٹیرا واٹ گھنٹے کے لحاظ سے بجلی سرف کرتے ہیں اور اتنی بجلی پیدا کرنے کیلئے تین بڑے گیس کے پاور پلانٹ درکار ہوتے ہیں۔

        یورپ میں فروخت ہونیوالی اشیاء میں اوون کا شمار سب سے زائد فروخت ہونیوالے الیکٹرانک آئٹم میں ہوتا ہے اور اسکی فروخت کی تعداد دوہزار بیس تیک تیرہ کروڑ پچاس لاکھ سے زائد ہے۔

تحقیق میں مائیکروویو اوون کے ماحول پر اثرات جانچنے کیلئے لائیوو سائیکل اسسمنٹ کا پیمانہ استعمال کیا گیا ہے اور اس لائیوو سائیکل میں مائیکروویو کی بنانے سے لے کر اسکے استعمال اور آخر میں اسکے اختتام تک کا مرحلے شامل کیے گئے ہیں۔