Home / News / Earthquake shock, child killed, 3 injured in different cities of the country

Earthquake shock, child killed, 3 injured in different cities of the country

لسبیلہ میں زلزلے کے باعث کئی گھروں میں دراڑیں پڑ گئں جبکہ چھت گرنے سے 2 سال کی بچی جاں بحق اور 3 افرادزخمی ہوگئے۔

 لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.2ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا، زلزنے کی زیر زمین گہرائی 169 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں فیصل آباد، شیخوپورہ، سرگودھا، شورکوٹ، حجرہ شاہ مقیم، ظفر وال، کلور کوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، ٹانک، چترال، شگر، چارسدہ، کلور کوٹ، ملاکنڈ، گلگت، مظفرآباد، پشاور، کوئٹہ، لسبیلہ، صفدر آباد، شرقپور، جہلم، ننکانہ، ہری پور، میانوالی، بہاولنگر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بلوچستان کا علاقہ لسبیلہ بھی زلزلے سے لرز اٹھا، جہاں زلزلے کے باعث کئی گھروں میں دراڑیں پڑ گئں جبکہ چھت گرنے سے 2 سال کی بچی جاں بحق اور 3 افرادزخمی ہوگئے۔


وزیراعلیٰ پنجاب کی انتظامیہ کو ہدایت


وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے زلزلے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں کے اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی اور کہا متعلقہ ادارے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی اطلاع پر فوری طور پر امدادی سرگرمیوں کیلئے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا انتظامیہ بھی چوکس رہ کر صورت حال پر نظر رکھے۔