Home / Informative / Are you in the list of Facebook labels or Conservatives? Know

Are you in the list of Facebook labels or Conservatives? Know

Political-Opposites

اگر آپ فیس بک استعمال کرتے ہیں تو اب تک جان گئے ہوں گے کہ آپ کے دوست اور خاندان والے کس طرح کے سیاسی خیالات اور نظریات کے حامل ہیں۔ ویسے تو ہر کوئی اپنے خیالات کے آزادانہ استعمال کیلئے فیس بک کا سہارا لیتا ہے، لیکن اگر آپ ایک نیوٹرل انسان کی زندگی گزار رہے ہیں اور سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتے، تو نہیں چاہیں گے کہ کوئی آپ پر آزاد خیال (لبرل) یا قدامت پسند (کنزرویٹو) کا ٹھپہ لگائے۔

لیکن فیس بک ایسا کر رہا ہے۔ فیس بک مسلسل ڈیٹا جمع کرتا رہتا ہے، جس کی بنیاد پر وہ آپ کو لبرل یا قدامت پسندوں کی فہرست میں شامل کر دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: !!!فیس بک کے میسینجر صارفین کیلئے زبردست خوشخبری

جو کچھ آپ لائک کرتے ہیں، پوسٹ کرتے ہیں یا شئیر کرتے ہیں۔ فیس بک اس ڈیٹا کو دیکھتے ہوئے ایک فہرست تیار کرتا ہے، جس کے زریعے آپ کو آپ کی پسند کے مطابق اشتہار پیش کئے جاتے ہیں۔ اگر آپ لبرل یا قدامت نہیں بھی ہیں، لیکن آپ نے ایسی ہی کسی پوسٹ پر لائک، کمنٹ یا شئیر کیا ہے تو آُ اس فہرست کا حصہ بن جاتے ہیں۔  تو سوال یہ ہے کہ اس سے کیسے بچا جائے؟

اس کا ایک بالکل آسان طریقہ ہے۔

اپنا اکاؤنٹ لاگ ان کریں اور اس پیج پر جائیں، یہاں آپ کو Ad Perfernces   کا آپشن دکھے گا، جس میں مختلف کیٹیگریز ہوں گی۔

اسکرول کر کے نیجے جائیں، تو دیکھیں گے کہ Your Information  کا آپشن ہے۔ اس پر کلک کریں گے تو وہاں Your categories کا آپشن ہوگا جہاں آپ کو خود کے بارے میں مختلف قسم کی معلومات نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کی جانب سے ملازمین کو دی جانے والی زبردست سہولیات

یہ وہ ڈیٹا ہے جس کے زریعے فیس بک فہرست تیار کرتا ہے کہ آُ تک کونسا اشتہار پہنچانا ہے اور کونسا روکنا ہے۔  اگر آپ ان اشتہارات سے پریشان ہیں تو ان پر موجود چھوٹے سے  “X” کو کلک کرلیں۔ فیس بک جان جائے گا کہ یہ اشتہار آپ کے مطلب کا نہیں۔