Home / Informative / Apple vinegar: 9 astonishing benefits

Apple vinegar: 9 astonishing benefits

سفید سرکہ گھریلو استعمال میں متعدد فوائد کاحامل ہے، لیکن سیب کا سرکہ اس سے بھی زیادہ فائدہ مند ہے۔سیب کے سرکے کا استعمال صحت کے لئے بہت مفید مانا جاتا ہے۔یہ  ہمارے جسم میں میٹابولزم کو بڑھاتا ہے اور چربی کو ختم کر کےپیٹ کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

آج ہم آپ کو سیب کے سرکے کے 9 استعمالات بتائیں گے جنہیں جا کر آپ ضروراسے روز مرہ زندگی میں شامل کرنا چاہیں گے۔

٭ بالوں کو دھونے کے لئے

You can use it as a hair rinse.

بالوں کو دھو نے کے بعد سیب کے سرکے کو کنڈشنر کےطور پر استعمال کرنے، یعنی اس سے بالوں کو کھنگالنے سے بالوں میں چمک آجاتی ہے، اور یہ بالوں کر نرم وملائم بھی بناتا ہے۔ اس کے علاوہ  سیب کے سرکے کا استعمال سر کی جلد میں خارش کے لئے بھی بہت مفید ہے۔ ہیلتھ لائن کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق اس کا استعمال بالوں کے پی ایچ لیول کو متوازن رکھتا ہے۔

٭ شاور کرٹنز کی صفائی کے لئے

You can use it to remove mold from a shower curtain.

اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ ہر ایک سے دو دن  کے بعد  شارو کرٹنز پر نشانات بن جاتے ہیں،جو یقیناً سب ہی کوبہت بُرے لگتے ہیں۔ لیکن آپ واشنگ مشین میں تھوڑا سا سرکہ ڈال کر کرٹنز کودھونے سے  بآسانی ان نشانات سے چھٹکارہ حاصل کر سکتے ہیں۔

فینٹاسٹک سروسز کی ایک کلیننگ  ایکسپرٹ  کا کہنا ہے کہ  پردوں کی دھلائی کے دوران مشین میں ایک کپ سرکہ ڈال دیا جائے تو یہ  ضدی داغ  دھبوں کو بآسانی صاف کردیتا ہے۔

٭ وزن کم کرنے کے لئے

You can potentially use it to help you lose weight.

اکثر ہم سنتے ہیں کہ سیب کے سرکے میں وزن کم کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے، لیکن اس بارے میں کوئی تحقیق یا واضح ثبوت موجود نہیں ہے۔  سیب کا سرکہ چربی کے خلیوں کا خاتمہ کرسکتا ہے۔ 2013 مین انٹر نیشنل جرنل آف اوبیسیٹی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق سیب کا سرکہ بھوک کو کنٹرول کرتا ہے۔

٭ کولیسٹرول کم کرنے کے لئے

You can possibly to help use it lower cholesterol.

2012 میں ‘لائف سائنس جرنل’ میں شائع ہوئی ایک تحقیق کے مطابق، سیب کا سرکہٹرائگلسرائڈس اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے۔

٭ کیل مہاسوں کے لئے

It can potentially help clear acne.

بہت سے لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ وہ سیب کا سرکہ استعمال نہیں کرپاتے کیونکہ اس کےاستعمال سے جلد میں بہت جلن  ہوتی ہے۔ اس بارے میں امریکن اکیڈمی کی ڈرماٹولوجسٹ کا کہنا ہے کہ سیب کے سرکے میں ہلکا سا پانی ملا کر  اسکن ٹونر کے طور پراستعما ل کیا جائے، تو اس سے جلن نہیں ہوتی اور  یہ داغ  دھبوں اور کیل مہاسوں کو بھی خاتمہ کرتا ہے۔

٭ خون کی شوگر کنٹرول کرنے کے لئے

It can help lower blood sugar.

2005میں’ جرنل آف اکیڈمی آف نیوٹریشن اینڈ ڈائٹی ٹکس’ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں یہ پایا گیا کہ سیب کے سرکے کا استعمال خون میں شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ 2004 میں  ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ہوئی ایک تحقیق میں یہ پایا گیا کہ نشاستے دار غذا کے استعمال سے پہلے پانی میں سیب کا سرکہ ملا کر پینے سے یہ انسولین اورخون مین شوگر کی سطح کو  بڑھنے سےروکتا ہے، جو نشاستے دار غذا سے بڑھ جاتی ہے۔

٭ بھوک کا خاتمہ

It may make you feel more full.

2016 میں الجیریا کی ایک یونیورسٹی میں ہوئی تحقیق کےمطابق، سیب کے سرکے  کے استعمال  سے ہمیں زیادہ  دیر تک بھوک کا احساس نہیں ہوتا۔ لیکن اس بارے میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق چوہوں پر کی گئی تھی اس لیے اس بات کو یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ یہ عام انسانوں پر بھی ایسی ہی اثر انداز ہوگی۔

٭ کیڑوں کے کاٹنے سے ہونے والی الرجی کے لئے

It can alleviate bug bites.

مچھروں کے کاٹنے سے ہاتھوں  اور پاؤں پر نشان پڑ جاتے ہیں،جن میں خارش ہونا عام سی بات ہے۔ لیکن یہ خارش بہت پریشان کن ہوتی ہے۔ اس حالت میں سیب کے سرکے کا استعمال نہایت فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔ ڈرماٹولوجسٹ کا کہنا ہے کہ  نہانے سے پہلے باتھ ٹب میں دو کپ سیب کا سرکہ ڈال دیا جائے تو یہ جسم کی خارش میں بہت مفید ہوتا ہے۔

٭ سبزیوں اور پھلوں کی صفائی کے لئے

It can clean produce.

ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی میں اسکول آف نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ  پروموشن کے پروفیسر اور رجسٹرڈ  ماہرِغذائیت دان کے مطابق، پھلوں اور سبزیوں کی صفائی کے لئے سیب کا سرکہ استعمال کرنا بہترین طریقہ ہے۔  پانی اور سیب کے سرکے کا محلول بنا ئیں اس میں پھلوں اور سبزیوں کو ڈال کر ہلکا سا ہاتھ س مسل لیں اور پھر صاف پانی سے دھولیں ۔ یہ پھلوں اور سبزیوں پر موجود پیسٹی سائیڈز کو بھی صاف کرتا ہے۔