اسلام آباد: وزیردفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی مہم جوئی کا منہ توڑ اور اسی زبان میں جواب دے گا۔
بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھارامان کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرِدفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ بھارت کو کسی بھی ٹھوس ثبوت کے بغیر الزام لگانے کے بھونڈے عمل کے بجائے پاکستان کے خلاف ریاستی سطح پر کی جانے والی سازشوں کا جواب دینا چاہئے، جس کا منہ بولتا ثبوت کلبھوشن یادو کی شکل میں پوری دنیا کے سامنے ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت کی گیدڑ بھبکی
خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ہم اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا جانتے ہیں، پاکستان کی مسلح افواج تمام امکانات بارے چوکس اور چوکنے ہیں اور اپنی علاقائی یکجہتی اور ملکی استحکام و دفاع کے لئے بھرپور اور مکمل طور پر تیار ہیں اور افواجِ پاکستان کو زمینی، بحری اور فضائی حدود کے دفاع کے حوالے سے عوام کی بھرپور حمایت اور تعاون حاصل ہے۔
You must be logged in to post a comment.