Home / Informative / Almonds should eat dry or wake up?

Almonds should eat dry or wake up?

55

بادام کی خصوصیات اور اس کی افادیت کے بارے میں ہم اپنے بڑوں بوڑھوں سے صدیوں سے سنتے چلے آرہے ہیں۔ بادام کو دماغی قوت اور بینائی کی درستگی کے لیے بہترین غذا تصور کیا جاتا ہے۔

اکثر ہم سنتے ہیں کہ بادام کوپانی میں پوری رات بھگو  کر  صبح نہار منہ کھایا جائے تو ہمارےلئے زیادہ فائدے مند ہوتا ہے۔ جبکہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ بادام کو اس کی اصل حالت میں استعمال کرنا چاہیئے۔

 ماہرِ غذائیت کا اس بارے میں کہنا ہے کہ  بادام کو بھِگو کر  استعمال کرنا ہمارے لیے زیادہ غذائیت بخش ہوتا ہے۔کیونکہ جب بادام کو بھگویا جاتا ہے تو وہ نرم ہوجاتے ہیں، جسے ہم بآ سانی ہضم کرلیتے ہیں۔

اس کے علاوہ  اگر بادام کو بھگو کر کھایا جائے تو اس کے غذائی اجزاء کوہم زیادہ بہتر طریقے سے جسم میں جذب کر پاتے ہیں۔اس لیے بادام کو پانچ سے چھ گھنٹے بھگو کر استعمال کرنا چاہیئے۔

ماہرِ غذائیت کا یہ بھی کہنا ہے کہ بادام کو کھانے سے پہلے اس کا چھلکا اُتار دینا چاہیئے،کیونکہ  اس کے چھلکے میں انزائمز کو روکنے والے مواد پائے جاتے ہیں اور انہیں ہضم کرنا ہمارے جسم کے لئے مشکل ہوتا ہے۔ جب ہم بادام کو بھگو کر استعمال کرتے ہیں تو اس کا  چِھلکا نرم ہوجاتا ہے اور بآسانی اُترجاتا ہے۔

دن میں سات سے آٹھ بادام ضرور کھانے چاہیئں۔ یہ ہمارے لیے بہت فائدے مند ہوتے ہیں۔