Home / Gossip / Aisha Omar, the first Pakistani participating in the New York Fashion Week

Aisha Omar, the first Pakistani participating in the New York Fashion Week

لاہور: ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر نیویارک فیشن ویک میں شرکت کرنیوالی پہلی پاکستانی بن گئیں۔ خیال رہے کہ عائشہ عمر کو ایک عالمی میک اپ برانڈ’’ مے بی لائن‘‘نے فیشن ویک میں مدعو کیا تھا۔ عائشہ عمر مذکورہ برانڈ کی پاکستان میں نمائندہ و سفیر ہیں۔ مے بی لائن میک اپ برانڈ نے عائشہ عمر سمیت دنیا کے تمام ممالک میں موجود اپنے نمائندوں و سفیروں کو نیویارک فیشن ویک میں مدعو کیا تھا۔عائشہ عمر نے فیشن ویک میں معروف سپر ماڈل ’’گیگی حدید‘‘ سے بھی ملاقات کی۔ گیگی حدید میک اپ برانڈ مے بی لائن کی گلوبل نمائندہ و سفیر ہیں جنہوں نے فیشن ویک کے دوران متعدد ممالک سے آنیوالی اپنی کمپنی کی دیگر نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔ عائشہ عمر نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں جنہیں انکے مداح پسند کررہے ہیں۔