Home / Informative / 7 lie exposed to mobile phones

7 lie exposed to mobile phones

موبائل فون  کمپنیاں  کئی ایسے جھوٹ بولتی ہیں جو جنہیں ہم سچ سمجھ بیٹھتے ہیں، حالانکہ ان کا سچائی سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہوتا۔ یہاں  ہم آپ کو ایسے ہی 7 جھوٹ کے بارے میں بتا رہے ہیں جو  موبائل فون کے بارے میں بولے جاتے ہیں۔

٭ فلائٹ موڈ

Image result for flight mode

پہلا جھوٹ یہ ہے کہ ہوائی جہاز میں داخل ہوتے ہیں مسافروں کے موبائل فونز آف کروا دیئے جاتے ہیں اور جھوٹ یہ بولا جاتا ہے کہ اس سے جہاز کا سمت نمائی کا نظام متاثر ہوتا ہے، حالانکہ جہازوں کے سمت نمائی اور پیغام رسانی کے نظام اتنے جدید ہو چکے ہیں کہ اگر جہاز میں بیٹھے تمام مسافروں کے فون بھی آن رہیں تو اس سے جہاز کے نظام پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

٭ پیٹرول پمپ پر موبائل فون کا استعمال

Image result for no phones petrol station

دوسرا جھوٹ اس وقت بولا جاتا ہے جب ہم اپنی گاڑی میں پٹرول بھروانے پٹرول پمپ پر جاتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ فون آف کر لو کیونکہ فون آن ہونے سے آتشزدگی کا خدشہ ہوتا ہے حالانکہ ایسا بالکل بھی نہیں ہوتا۔آگ صرف ماچس، لائیٹر یا شارٹ سرکٹ وغیرہ ہی سے لگ سکتی ہے۔ ہاں آپ کا فون یا اس کی بیٹری اگر خراب ہوتو پھر یہ آتشزدگی کا باعث بن سکتے ہیں کیونکہ خراب فون یا بیٹری سے چنگاریاں نکل سکتی ہیں جن سے آگ لگ سکتی ہے۔ بصورت دیگر موبائل فون پٹرول پمپس پر بھی بالکل محفوظ ہوتا ہے۔

٭ اوور چارجنگ کے باعث بیٹری پھٹنا

Image result for battery blast over charging

تیسرا جھوٹ یہ بولا جاتا ہے کہ فون کو رات بھر ری چارج نہیں کرنا چاہیے اور جونہی بیٹری مکمل بھر جائے  سے اتار لینا چاہیے ورنہ بیٹری اوورچارج ہونے کے باعث پھٹ بھی سکتی ہے اور آگ لگ سکتی ہے۔ سچ یہ  ہے کہ آج کے جدید موبائل فونز میں ایک سیفٹی سرکٹ نصب ہوتا ہے جو بیٹری مکمل بھرنے پر اس کا رابطہ چارجر سے منقطع کر دیتا ہے اور مزید کرنٹ بیٹری کی طرف نہیں آتا۔ لہٰذا اس کے اوورچارج ہونے یا پھٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

٭ بڑی بیٹری، زیادہ ٹائمنگ

Image result for full battery

چوتھا جھوٹ اس وقت بولا جاتا ہے کہ بیٹری جتنی بڑی ہو گی اتنی ہی زیادہ ٹائمنگ دے گی۔ سچ یہ ہے کہ ایک ری چارج پر بیٹری کی عمر(ٹائمنگ) کا انحصاربیٹری پر نہیں بلکہ اس بات پر ہوتا ہے کہ جس ڈیوائس میں وہ بیٹری لگائی گئی ہے وہ کتنا کرنٹ لیتی ہے۔ ایک ہی ماڈل کے دو موبائل فونز کی بیٹری ٹائمنگ میں بھی فرق ہوتا ہے۔ ان میں سے جس فون کی بیٹری زیادہ ٹائمنگ دے رہی ہے اس کا مطلب ہے کہ اس فون کی سکرین اور دیگر پرزہ جات دوسرے سے بہترہیں اور کم توانائی استعمال کرتے ہیں۔

٭ براؤزر پرائیویسی

Image result for Mobile browser privacy

پانچواں جھوٹ موبائل فون کے براﺅزرز(Browsers) کے متعلق بولا جاتا ہے۔ ان میں ایک پرائیویٹ موڈ ہوتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اگر آپ یہ موڈ آن کر لیں تو آپ کی معلومات محفوظ رہیں گی۔ حالانکہ ایسا بالکل نہیں ہوتا۔ یہ موڈ صرف آپ کی ڈیوائس کے براﺅزر کی ہسٹری(History) اور ککیز(Cookies) کو محفوظ نہیں ہونے دیتا۔ اس کے علاوہ یہ آپ کی شناخت کو دوسروں سے نہیں چھپا سکتا۔ آپ اس براﺅزر پر کون سی ویب سائٹ وزٹ کر رہے ہیں، کون سا انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں ، سمیت تمام معلومات کسی بھی وقت سرکاری عمال، آپ کو انٹرنیٹ مہیا کرنے والی کمپنیاں اور ویب سائٹس کی انتظامیہ دیکھ سکتی ہے۔

٭  چارجنگ کے دوران موبائل کا پھٹنا

Image result for using phone while charging

چھٹا جھوٹ یہ ہے کہ موبائل فون جب چارجنگ پر ہو تو اس کو استعمال مت کریں کیونکہ یہ پھٹ بھی سکتا ہے اور آپ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ سچ یہ ہے کہ موبائل فون کبھی نہیں پھٹتا۔ یہ اس کی بیٹری ہوتی ہے جو پھٹتی ہے۔

٭ ریڈیو ایکٹو ویوز

Image result for Mobile phones radioactive waves

ساتواں جھوٹ لوگ یہ بولتے ہیں کہ موبائل فونز سے خطرناک شعاعیں خارج ہوتی ہیں لہٰذا انہیں اپنے جسم کے حساس حصوں، شرٹ کی سامنے والی(دل کے اوپر کی)جیب وغیرہ میں نہیں رکھنا چاہیے۔ حقیقت یہ ہے کہ کسی اچھی کمپنی کے فون کو ایک ٹیسٹ پاس کرنا پڑتا ہے جسے سپیسیفک ابزورپشن ریٹنگ ٹیسٹ(Specific Absorption Rating Test) کہا جاتا ہے۔ اس ٹیسٹ میں یہی چیک کیا جاتا  ہے کہ فون کہیں اس قدر شعاعیں تو خارج نہیں کر رہا جو صارف کے لیے نقصان دہ ہوں۔لہٰذا اگر آپ کے پاس اچھی کمپنی کا فون ہے تو آپ کو فکرمند نہیں ہونا چاہیے۔